ری پبلکن کے صدارتی امیدوار بننے کے خوامش مند ڈونلڈ ٹرمپکےخطاب کےد وران سیاہ فام طلبہ کے احتجاج کے باعث بد مزگی پیدا ہوگئی جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو زبردستی باہر نکالنے کا مطالبہ کیا۔
ورجینیا کی ریڈفورڈ یونیورسٹی میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران سیاہ فام طلبہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات پر احتجاج کیا ۔ سیاہ فارم طلبہ نے نعرے لگائے جس کے باعث تقریب بدمزگی کا شکار
ہو گئی ۔
تقریب میں بدمزگی کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی تقریر روکنا پڑی ۔ٹرمپ نے طلبہ سے سوال کیا کہ آپ کا تعلق میکسیکو سے ہے؟ٹرمپ نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ سیاہ فام طلبہ کو زبردستی ریلی سے باہر نکال دیں تاہم طلبہ نعرے بازی کرتے ہوئے خود آڈیٹوریم سے باہر چلے گئے ۔
دوسری جانب امریکی سیکرٹ سروس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے سیاہ فام طلبہ کو باہر نکالنے سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی ہے۔